ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل کے تحصیلداردفتر اور میونسپالٹی سمیت مختلف سرکاری اداروں میں ووٹر لسٹ دستیاب : عوام سے اپنے ناموں اورتفصیلات کی جانچ کرنے کی  اپیل

بھٹکل کے تحصیلداردفتر اور میونسپالٹی سمیت مختلف سرکاری اداروں میں ووٹر لسٹ دستیاب : عوام سے اپنے ناموں اورتفصیلات کی جانچ کرنے کی  اپیل

Mon, 08 Nov 2021 20:07:21    S.O. News Service

بھٹکل :8؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)بھٹکل حلقہ کے رائے دہندگان کی ترمیم کردہ فہرست 8نومبر 2021بروز پیر کو تعلقہ کے مختلف سرکاری اداروں میں عوام کی اطلاع کےلئے شائع کی گئی ہے متعلقہ ووٹروں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نزدیک والے اداروں یا آفسوں  میں جا کر اپنے نام، پتہ یا دیگر تفصیلات کی  جانچ کرے اور کسی بھی طرح کی خامی پائی جانے کی صورت میں  اپنی شکایت یا اعتراض متعلقہ دفتر میں  جمع کراتے ہوئے خامیوں  کو درست کرائیں۔

بھٹکل تحصیلدار نے پریس ریلیز  جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  سال 2022کے مدنظر خصوصی طورپر تجدید کردہ ووٹرلسٹ بھٹکل تحصیلدار دفتر، تعلقہ پنچایت آفس  بھٹکل ، بھٹکل میونسپالٹی اور پٹن پنچایت جالی میں شائع شدہ فہرست کو چسپاں کیاگیا ہے۔متعلقہ مقامات  پر پہنچ کر عوام کو چاہئے کہ وہ ووٹر لسٹ میں اپنے نام ، پتہ وغیرہ کی ٹھیک طرح سےجانچ کریں اور  اس سلسلےمیں اگر کسی ووٹر کو کوئی اعتراض یا شکایت ہو تو 8دسمبر 2021سے پہلے پہلے  اپنے بی ایل اؤ کے پاس متعلقہ دستاویزات کے ساتھ  شکایت درج کرے۔ پریس ریلیز میں عوام اور سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے دئیے گئے اس  موقع سے استفادہ کریں اور کسی خامی اور کمی کے بغیر ایک حتمی فہرست شائع کرنےمیں تعاون کرے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے اس سلسلےمیں چند خصوصی خدمات انجام دئیے جارہےہیں۔ رائے دہندگان کی فہرست کی خامیوں کو دورکرنے ، ملٹی پل انٹریز اور لاجیکل ائیررس کو نکال باہر کرنے کےلئے بی ایل اؤ گھر گھر پہنچ کر جانچ کا کام مکمل  کرچکے ہیں اس کے بعد ہی یہ فہرست شائع کی گئی ہے۔ اب دوبارہ عوام کو اس تعلق سے موقع دیا جارہا ہے کہ وہ اس فہرست میں اپنے ناموں اور دیگر تفصیلات  کی جانچ کرے اور خامی پائی جانے کی صورت میں فوراً اس کی درستگی کو یقینی بنائیں۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  عوامی اعتراضات و شکایات کو موصول کرنے کے بعد 21دسمبر کو اس کی  پھر ایک بار جانچ کی جائے گی اور 13جنوری 2022کو حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔


Share: